HOME
دریچہ ادب پاکستان تعارف
دریچہ ادب پاکستان تعارف جھنگ ایک ایسی مردم خیز دھرتی ہے جس میں نامور شعراء کرام اورادباء کرام نے جنم لیا-جنھوں نے اپنے نام اور کام کے ذریعے جھنگ کا نام روشن کیا ان میں رام ریاض، شیر افضل جعفری، مجید امجد،ظفرترمذی،بیدل پانی پتی، معین تابش,مظہر اختر,شیر افضل جعفری، سمیع اللہ قریشی, صفدر سلیم سیال، علی کوثر جعفری، حنیف باوا کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں جن کو ادبی حلقوں میں ایک مقام حاصل ہے اور تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ روشن رہے گا – جھنگ میں بے شمار ادبی تنظیموں نے شعراء کرام اور ادباء کرام کے فن پاروں اور ان کی ادبی تخلیقات کو منظرعام پر لانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا مگر چند تنظیمیں وقت کے ساتھ ساتھ کچھ عرصہ کے بعد دم توڑ گئیں-اب ان ادبی تنظیموں کے صرف نام ہی باقی ہیں- دریچہ ادب پاکستان نے اپنی علمی و ادبی،سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز 25 دسمبر1996ءمیں کیا اوراس وقت سے لے کراب تک بے شمار ادبی,ثقافتی و سماجی پروگرام منعقد کیے جن کو نہ صرف جھنگ بلکہ پاکستان بھر میں ایک نمایاں تاریخی مقام حاصل ہے -دریچہ ادب واحد ادبی ویلفیئر سوسائٹی ہے جس نے نوجوانوں کی ادبی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی تخلیقات کو منظرعام پر لانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا- نامور شعراء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ملک کے معروف شاعروں اور ادیبوں کے شاندار پروگرام کروائے جن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہوئی-ان تقاریب کوادبی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- دریچہ ادب پاکستان نے جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ادبی اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا ہے تاکہ نامور اساتذہ کے فن اور رہنمائی سے ان کی ادبی تحریروں کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور ان کی ادبی اصلاح کی جا سکے- دریچہ ادب کا مقصد اُن تمام نوجوان طلبا طالبات جو شاعر اورادیب ہیں ان کے لئے ایک ادبی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تحریروں، تقریروں اورصلاحیتوں کا کھل کر اظہار کر سکیں- اسی سلسلے میں ایک ادبی رسالہ “دریچہ ادب” کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے- دریچہ ادب کی بنیاد 1996ء میں سید قمر عباس ہمدانی نے رکھی اور اس کاروان ادب میں جن نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا ان میں اسداقبال اسد اور ڈاکٹر یٰسین جاوید مرحوم نمایاں ہیں- دریچہ ادب پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی حثیت حاصل ہے- دریچہ ادب کے اب تک 6 شمارے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں پروین شاکرنمبر اور ظفر ترمذی سیریل نمبر کو بےحد مقبولیت حاصل ہوئی- جن نوجوانوں نے دریچہ ادب پاکستان کے لئے اپنی خدمات اور اپنی ادبی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ان میں عامر رفیق, نسیم عباس ناصر، عامرعبداللہ ،عاطف چوہدری،حمیرا بلال زبیری، آسیہ شبیر سیال، فرحت طاہر شاہ، رباب فاطمہ ،وفا چوہدری، فوزیہ الطاف، وقار اقبال، سجل ملک، عمر فاروق سیال، امبرعمران امبر، سید علی رضا،وزیر علی زیدی، چوہدری جہانزیب، غلام جیلانی ارشاد ، محمّد معصوم تبسم ، مدثر حبیب جامی ، نعیم انصر ہاشمی ،اختر عبّاس سیال فرحین عزیزہ سحر، کنیز گوندل,صائمہ قریشی، طارق اقبال، عبدالرشید فاروقی اورکشور سلطانہ جعفری خاص پر قابل ذکر ہیں- دریچہ ادب کو نامور ادبی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل رہی جن میں فرخ زہراگیلانی،مطاہرترمذ ی، حسنین گیلانی اور ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ ، پروفیسر صفدر علی شاہ،پروفیسر منیف ظفر ،محمد اویس ملک، ڈاکٹر جمشید عالم کھوکھر، کرنل اکرم انجم خاص طور پر نمایاں حیثیت رکھتےہیں- دریچہ ادب کے پلیٹ فارم سے نامور شعراء کی ادبی کتب کی تعارفی تقریبات کابھی اہتمام کیا گیا جن میں ڈاکٹر وزیرآغا،مطاہر ترمذی ڈاکٹر شہناز مزمل،گل نوخیز اختر، فاخرہ بتول،ڈاکٹر زاہدامیر،ڈاکٹر قمر آراء چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اسلم ضیاء، بیدل پانی پتی،ڈاکٹرمحسن مگھیانہ، عاطف چوہدری،صائمہ جبین مہک، سجل ملک،خیال احمد پوری خاص طور پر قابل ذکر ہیں – دریچہ ادب کویہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ نامور نقاد مطاہر حسین ترمذی کی تنقیدی کتاب(فکر و نظر)اور شعری مجموعہ (جادہء افکار) ممتاز محقق اور نقاد پروفیسرصفدر علی شاہ کی تحقیقی و تنقیدی مقالات اور مضامین پر مشتمل “ذوق جستجو”اور تحقیق و تدوین و جائزہ پر مشتمل” خوش فکر شاعر— خضرتمیمی” استاد شاعر بیدل پانی پتی کا شعری مجموعہ” چاند تیرے وعدوں کا” معروف شاعرہ وفا چوہدری کاشعری مجموعہ “شام تنہائی “اور احمد پور سیال یونٹ کے صدر معروف شاعر خیال احمد پوری کا شعری مجموعہ دریچہ ادب کی طرف سےشائع کرنے کا اہتمام کیا گیا -دریچہ ادب پاکستان واحد ادبی سوسائٹی ہے جس نے پوری دنیا اپنی ادبی سرگرمیوں کا لوہا منوایاہے دریچہ ادب کے جن ممبران نے فروغ ادب کے لئے شب روز محنت کی اور عملی طور پر اپنا قیمتی وقت وقف کیا- ان کی ان خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا دریچہ ادب پاکستان نے ملک بھر میں اپنے یونٹس قائم کر رکھے ہیں جن کا مقصد اپنے علاقوں میں فروغ اد ب کے لئے اپنا کردارادا کرنا ہے- دریچہ ادب پاکستان کی بے شمار کا میابیوں پرملک کی نامور ادبی شخصیات نے دریچہ ادب کی خدمات کے اعتراف میں توصیفی خطوط سے بھی نوازا جو دریچہ ادب پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہیں- -دریچہ ادب نےاپنی ادبی سرگرمیوں کا جو چراغ جلایا ہے اس کی روشنی دور تک پھیلتی جائے گی۔
تلاش جمال میں گمشدہ عورت”کی تقریب پزیرائی
“تلاش جمال میں گمشدہ عورت”کی تقریب پزیرائی۔۔۔۔مہکتے گلدستے کے چہکتے ادبی ستاروں کا فرخندہ شمیم کو خراج تحسین۔۔خوبصورت تقریب کا پرزوق احوال۔۔۔معروف ادبی خدمات کا پرچارک۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔امتیاز احمد شیخ ۔۔ بزم خواتین دریچہ ادب پاکستان کے زیراہتمام ملک کی نامور شاعرہ/افسانہ نگار فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ عورت” کی تقریب پذیرائی کی ایک شاندار تقریب جناح ہال جھنگ میں منعقد کی گئی معروف شاعرہ/افسانہ نگار کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا اور انچارج بزم خواتین دریچہ ادب پاکستان محترمہ فرحت طاہر شاہ نے فرخندہ شمیم کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور پھول نچھاورکئے تقریب کا آغاز خوبصورت تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کی صدارت۔۔۔معروف افسانہ نگار جناب حنیف باوا مہمانان خصوصی۔۔۔۔ملک کے نامور شخصیت مزاح نگار ڈاکٹر نیاز علی محسن، محترمہ آسیہ بشارت پرنسپل وویمن کالج جھنگ مہمانان اعزاز۔۔۔ جناب عارف فرہاد، جناب ملک عرفان خانی ، محترمہ فرحت طاہر شاہ آظہر عبّاس عادل فاضل مقررین۔۔۔۔جناب حنیف باوا، جناب مطاہر ترمذی، ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ، پروفیسر صفدر علی شاہ، جناب قمر عبّاس ہمدانی، جنابپروفیسر منیف ظفرخان، جناب عامر عبداللہ، کنیز فاطمہ گوندل جناب ملک نسیم عباس ناصر، ، جناب عارف فرہاد ملک عرفان خانی منظومات۔۔۔۔۔۔۔۔جناب علی کوثر جعفری، جناب قاضی غلام عباس ،جناب محمد انیس انصاری، ڈاکٹر پروفیسر عمران ظفر، محترمہ فرحت طاہر شاہ، وفا چودھری اور جناب اخلاد الحسن اخلاد نظامت۔۔۔۔۔کنیز فاطمہ گوندل مدثر حبیب جامی انتظام و انصرام۔۔۔۔۔جناب قمر عبّاس ہمدانی۔۔۔۔بانی دریچہء ادب پاکستان ، پروفیسر صفدر علی شاہ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ جھنگ کی علمی و ادبی شخصیت سابقہ پرنسپل وومین کالج جھنگ اور دنیا ادب کا ایک عظیم نام معروف شاعر مجید امجد مرحوم کی بھتیجی محترمہ نوید عبّاس صاحبہ نے بھی شرکت کی تمام شعراءکرام اور ادباء نے اپنی اپنی بہترین تخلیقات کا مظاہرہ کیا . تقریب پذیرائی کے بعد مشاعرے کی ایک نشست کا اہتمام بھی کیا گیا شعراءکرام اپنے اپنے کلام سنایا اور بھرپور داد حاصل کی ۔جن میں خیال احمد پوری ،مدثر حبیب جامی ،شاہد ملک ،واصل قاضی غلام، وفا چودھری ، عبّاس،ذولفقار علی شاہ خاص طور پر نمایاں ہیں دریچہ ادب پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے ان لائن عالمی مشاعرے میں بہترین کلام پیش کرنے والے شعراءاکرام میں دریچہ ادب پاکستان کی جانب سے ایوارڈز کی تقسیم بھی کی گئی پہلی پوزیشن رضا عبّاس رضا نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن عمران تنہا نے تیسری پوزیشن فرزانہ فرحت (لندن) اور نزہت جہاں ناز نے حاصل کی دریچہ ادب کی جانب سے ان تمام احباب کودریچہ ادب ایوارڈ ز سے نوازا گیا ادب سراے انٹرنیشنل کی جانب سے معروف ادبی شخصیات کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا جن میں ڈاکٹر نیاز علی محسن، پروفیسر صفدر علی شاہ، فرحت طاہر شاہ، رضا عبّاس رضا،عمران تنہا، محترمہ آسیہ بشارت، مدثر حبیب جامی شامل ہیں ۔آخر میں بانی دریچہ ادب پاکستان قمر ہمدانی اور مرکزی چیئرمین دریچہ ادب پروفیسر صفدر علی شاہ نے محترمہ فرخندہ شمیم کو انکی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں دریچہ ادب پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانا کا اہتمام بھی کیا گیا
-
Great ceremony of Dareecha e Adab with Farkhanda Shamim
“تلاش جمال میں گمشدہ عورت”کی تقریب پزیرائی۔ مہکتے گلدستے کے چہکتے ادبی ستاروں کا فرخندہ شمیم کو خراج تحسین۔۔خوبصورت تقریب کا پرزوق احوال۔۔۔معروف ادبی خدمات کا پرچارک۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔امتیاز احمد شیخ ۔۔ بزم خواتین دریچہ ادب پاکستان کے زیراہتمام ملک کی نامور شاعرہ/افسانہ نگار فرخندہ شمیم کی افسانوں پر مشتمل کتاب “تلاش جمال میں گمشدہ […]